شہر میں موسم خشک درجہ حرارت میں گراوٹ

   

حیدرآباد 12 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر میں موسم خشک ہوتا جا رہا ہے اور درجہ حرارت کچھ حصوں میں معمول سے کم درج ہو رہا ہے ۔ اتوار کو شہر میں بحیثیت مجموعی اقل ترین درجہ حرارت 20.6 ڈگری سلسئیس رہا جبکہ راجندر نگر میں سب سے کم درجہ حرارت 15.9 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا ۔ یہ معمول سے تین ڈگری کم ہے ۔ شہر کے کئی دوسرے علاقوں جیسے سرور نگر ‘ قطب اللہ پور اور سکندرآباد میں راتیں سرد ہوتی جا رہی ہیں۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائیٹی کے بموجب شہر کے کچھ حصوں میں آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید گراوٹ اسکتی ہے ۔ شہر کے مضافاتی علاقوں جیسے راجندر نگر ‘ سیری لنگم پلی ‘ ایل بی نگر ‘ کاپرا وغیرہ میں درجہ حرارت آئندہ تین دنوں میں مزید کم ہوسکتا ہے ۔ اس وجہ سے شہر کا موسم خشک رہے گا اور صبح کے وقت کہر بھی ہوسکتا ہے۔