شہر میں پاک و صاف ماحول کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات

   

2500 سوچھ آٹوز کو جھنڈی دکھائی گئی ۔ ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ کا خطاب
حیدرآباد : 13 ڈسمبر ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ شہر حیدرآباد کے عوام کو پاک و صاف ماحول فراہم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ کے ٹی آر نے آج 2500 سوچھ آٹوز کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ۔ اس موقع پر ریاستی وزراء محمد محمود علی ، ٹی سرینواس یادو کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ شہر حیدرآباد کو پاک و صاف رکھنے اور سرسبز و شاداب کو فروغ دینے بڑے پیمانے پر اقدامات کء جارہے ہیں ۔ پانچ سال قبل مرکزی حکومت نے سوچھ بھارت پروگرام کا آغاز کیا تھا ۔ پانچ سال میں سوچھ سرویکشن رینکنگ میں حیدرآباد بسٹ شہرو ں میں شمار ہورہا ہے ۔ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم رول ادا کرنے والے میونسپل عملہ کی کے ٹی آر نے ستائش کی اور اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی مزدوروں کو سب سے پہلے چیف منسٹر کے سی آر نے سلام کیا تھا ۔ چیف منسٹر نے صفائی مزدورو ں کو سلام کرنے تک اکتفا نہیں کیا بلکہ اب تک تین مرتبہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ شہر میں 2500 آٹو ٹپرس متعارف کرانے سے قبل 3500 میٹرک ٹن کچرے کی پیداوار ہوتی تھی ۔ آٹوز کے گھر گھر پہنچنے کی وجہ سے 6500 میٹرک ٹن کچرے کی پیداوار ہورہی ہے ۔ تمام کچرا ڈمپنگ یارڈس کو منتقل کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج متعارف آٹوز کے ساتھ جملہ آٹوز کی تعداد 5750 تک پہنچ گئی ہے ۔ سارے جنوبی ہندوستان میں سب سے بڑا ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ جی ایچ ایم سی جواہر نگر میں 20میگاواٹ کی گئی گنجائش پر قائم کیا گیا ۔ مزید 28 میگاواٹ پلانٹ کیلئے ماحولیاتی منظوری حاصل ہوگئی ہے ۔ اس پلانٹ کی تعمیر کا بھی جلد آغاز کیا جائے گا ۔ کچرے سے برقی تیار کی جارہی ہے ۔ ن