شہر میں چہارشنبہ کو آتشزدگی کے جملہ 6 واقعات

   

حیدرآباد : /23 مارچ (سیاست نیوز) چہارشنبہ کو شہر حیدرآباد اور اس کے اطراف و اکناف علاقوں میں جملہ 6 آتشزدگی کے واقعات پیش آئے ۔ نیو بھوئی گوڑہ میں اسکراپ کے گودام میں آگ لگنے اور اس میں 11 مائیگرینٹ مزدور ہلاک ہونے کے واقعہ کے علاوہ باغ عنبرپیٹ میں بعض جھونپڑیوں میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔ اسی طرح جیڈی میٹلہ علاقہ میں ایک کار میں آگ لگ گئی جبکہ علاقہ کوکٹ پلی میں ایک فیان کے گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ اسی طرح علاقہ مولاعلی میں بعض درختوں میں آگ لگنے سے سنسنی پھیل گئی ۔ حیدر گوڑہ میں واقع بہار کیفے کی دوسری منزل میں آگ لگ گئی۔ پنجہ گٹہ کی ٹوپاز بلڈنگ میں بھی برقی جنریٹر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔ب