شہر میں 8 ڈسمبر چہارشنبہ کو سربراہی آب متاثر رہے گی

   

حیدرآباد۔ 5 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر کے کچھ حصوں میں 8 ڈسمبر چہارشنبہ کو صبح 6 بجے سے پینے کے پانی کی سربراہی متاثر رہے گی ۔ کہا گیا ہے کہ میر عالم ‘ کشن باغ ‘ الجبیل کالونی ‘ سنتوش نگر ‘ ونئے نگر ‘ سعید آباد ‘ چنچلگوڑہ ‘ آسمان گڑھ ‘ یاقوت پورہ اور مادنا پیٹ میں سربراہی آب متاثر رہے گی ۔ اس کے علاوہ ریاست نگر ‘ علی آباد ‘ بگل کنٹہ ‘ افضل گنج ‘ نارائن گوڑہ ‘ اڈیکمیٹ ‘ شیوم روڈ ‘ نلہ کنٹہ اور چلکل گوڑہ میں بھی سربراہی آب متاثر ہوگی ۔ جن علاقوں کو دلسکھ نگر ‘ بونگلورو اور منے گوڑہ سے سپلائی ہوتی ہے وہاں بھی سپلائی متاثر رہے گی ۔