شہر میںHi Life نمائش کا آغاز

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : فیشن لگثرری لائف اسٹائیل کی بڑی نمائش ، Hi Life نمائش کا آج یہاں ایچ آئی سی سی ۔ نوئٹل ، ہائی ٹیک سٹی حیدرآباد میں آغاز ہوا ۔ اس کے آغاز کے موقع پر ڈاکٹر پریتی ریڈی ، وائس چیرپرسن ، ملا ریڈی وشوا ودیا پیتھ ، اداکارہ سرونتی ، کئی سلیبرٹیز اور فیشن کی شوقین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر ابائی پی ڈومینک ، ایم ڈی اینڈ سی ای او ہائی لائف نمائش نے کہا کہ 15 تا 17 مئی منعقد ہورہی اس سمر فیشن اینڈ ویڈنگ سیزن اسپیشل نمائش میں کریٹیو فیشن ویر ، گرما میں استعمال کئے جانے والے ملبوسات ، فلورلس ، برائیڈل ویر ، ویڈنگ ویر ، ڈیزائنر ویر ، اکسیسریز ، جیولری اور مزید پراڈکٹس کی نمائش اور فروخت کی جارہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نمائش میں 350 سے زائد ڈیزائنرس حصہ لیتے ہوئے ان کے پراڈکٹس پیش کررہے ہیں ۔۔ A/m/b