حیدرآباد 31 ڈسمبر ۔ ( سیاست نیوز) اکسائیز حکام کے مطابق پیر کو شراب کے 3,82,265 کینز اور 3,96,114 بیئر کے کینز فروخت ہوئے ۔ حیدرآباد ، رنگاریڈی اور میڑچل میں سب سے زیادہ شراب فروخت کی گئی ۔ نئے سال کے موقع پر ایک رات پہلے ریاست میں 402.62 کروڑ روپئے کی شراب فروخت ہوئی ہے ۔ اندازہ کے مطابق ریاست میں روزانہ 70 تا 100 کروڑ روپئے کی شراب فروخت ہوتی ہے لیکن نئے سال کے موقع پر ریکارڈ 402 کروڑ روپئے کی شراب فروخت کی گئی ۔ ڈسمبر کے مہینہ میں حکومت نے دوکانوں کو 3523.16 روپئے کا بل بنایا جوکہ گزشتہ سال ڈسمبر میں 2764 کروڑ روپئے تھے ۔ منگل کو ایک دن میں 400 کروڑ کی شراب فروخت ہوئی اور اگلے تین دنوں میں 700 کروڑ کو بھی پار کرلینے کی اُمید ہے ۔ حکومت نے رواں مالی سال کیلئے 45ہزار کروڑ روپئے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ (ش )