شہر کی ایک مشہور ہوٹل میں دال سے گوم برآمد

   

حیدرآباد۔ 24 ستمبر (سیاست نیوز) شہر کی ایک مصروف ہوٹل میں کھانے سے گوم برآمد ہونے کا واقعہ پیش آیا جہاں گاہک کی توجہ دہانی کے باوجود انتظامیہ کی سرد مہری سے گاہکوں میں تشویش پیدا ہوگئی اور انہوں نے ہوٹل میں فوراً کھانا چھوڑ دیا اور احتجاج درج کروایا۔ برہم گاہک نے جس کے کھانے میں گوم موجود تھی بلدیہ میں شکایت کردی اور ہوٹل میں موجود دیگر گاہکوں کو تصاویر بتاتے ہوئے انہیں ہوٹل کی لاپرواہی سے آگاہ کیا۔ یہ واقعہ عابڈس علاقہ کی مشہور ہوٹل تاج محل میں پیش آیا۔ جہاں ایک شخص کھانے کے لئے ہوٹل پہنچا اور اس نے کھانا آرڈر کیا۔ اس شخص کو سربراہ کی گئی دال میں مردہ گوم پائی گئی۔ اس شخص نے تقریباً اپنا کھانا ختم کرلیا تھا کہ اچانک اس کی نظر جب دال کے برتن میں پڑی تو وہ خوف زدہ ہوگیا جس میں مردہ گوم تھی۔ اس نے فوری ہوٹل منیجر کو اس سے واقف کروایا اور برتن بتایا لیکن ہوٹل انتظامیہ نے برتن چھین لیا اور اپنی غلطی کی پردہ پوشی کی۔ اس شخص نے برتن میں زہریلی گوم کی تصاویر کو اپنے فون میں اتارلیا تھا جس نے بلدیہ میں شکایت کردی اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ع