شہر کی ایک ہوٹل میں ممبئی کی خاتون کی عصمت ریزی

   

حیدرآباد : شہر کی ایک مشہور اسٹار ہوٹل میں ممبئی سے تعلق رکھنے والی خاتون کی عصمت ریزی کی گئی ۔ اس سلسلہ میں پولیس بنجارہ ہلز نے شہر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔ انسپکٹر بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن این کلنگا راؤ نے کہا کہ 23 سالہ خاتون جس کا تعلق ممبئی سے ہے، جون کے مہینہ میں مشہور اسٹار ہوٹل کو برتھ ڈے پارٹی میں شرکت کے لئے آئی تھی جہاں پر ایک نوجوان جس کی شناخت زبیر خان کی حیثیت سے کی گئی ہے، نے اسے جنسی طور پر ہراساں کیا اور اس کی برہنہ تصاویر لی اور اس کے ذریعہ وہ خاتون کو بلیک میل کرنے لگا ۔ اس سلسلہ میں ممبئی کے باندرا پولیس نے پہلے ایک مقدمہ درج کیا اور بعد ازاں اس کیس کو بنجارہ ہلز پولیس منتقل کیا۔ پولیس کو زبیر خان کی تلاش ہے اور اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہے ۔