شہر کی ترقی کے بارے میں 15 اگسٹ کے بعد اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

   

مرکزی وزیر کشن ریڈی کا بیان
حیدرآباد۔/7 اگسٹ، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر کوئلہ و کانکنی کشن ریڈی نے کہا کہ 15 اگسٹ کے بعد گریٹر حیدرآباد کی ترقی کے بارے میں جائزہ اجلاس منعقد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایچ ایم سی، واٹر ورکس، ریلویز، اقلیتی بہبود اور دیگر محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہائی ٹیک سٹی مادھا پور اور کونڈہ پور کے علاوہ پرانے شہر میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ پینے کے پانی، ڈرینج اور دیگر مسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔ کشن ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کو شہر اور اطراف کے علاقوں کے مسائل کے سلسلہ میں توجہ دلائی جائے گی۔ بی جے پی کے مقامی قائدین کے ساتھ اجلاس میں کشن ریڈی نے کہا کہ شہر کی ترقی میں مرکزی حکومت کی حصہ داری سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ وہ مرکزی وزیر اور سکندرآباد کے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے عہدیداروں کو ضروری ہدایات جاری کریں گے۔1