حیدرآباد ۔ 20 اگسٹ ۔ ( سیاست نیوز) شہر کی گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے میں سنٹرل پیس اینڈ ویلفیر کمیٹی کا اہم رول پایا جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر پولیس حیدرآباد ڈی جی سی وی آنند نے کیا۔ انھوں نے آج یہاں کمانڈ کنٹرول سنٹر میں منعقدہ اجلاس کو مخاطب کیا ۔ میلادالنبیؐ اور گنیش تہوار کے سلسلہ میں سنٹرل پیس اینڈ ویلفیر کمیٹی کا ایک اجلاس طلب کیا گیا ۔ کمشنر پولیس نے کمیٹی کی خدمات کی ستائش کی اور مستقبل میں کمیٹی سے بہترین توقعات کو وابستہ رکھی۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ سنٹرل پیس اینڈ ویلفیر کمیٹی کی خدمات شہر میں برقرار امن کیلئے یاد کی جائینگی ۔ انھوں نے بتایا کہ تہواروں اور مذہبی پروگراموں کے علاوہ شہر کو جب ضرورت محسوس ہوتی ہے پیس کمیٹی کی جانب سے بھرپور تعاون پیش کیا جاتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کمیٹی کے (1500) اراکین پائے جاتے ہیں جو بہترین خدمات کو انجام دیتے ہیں ۔ دونوں تہواروں کے پیش نظر اس اجلاس کو اہمیت حاصل ہے ۔
اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر وکرم سنگھ مان ، چیرمین سنٹرل پیس اینڈ ویلفیر کمیٹی اپو روا راؤ ، ڈی سی پی ساؤتھ زون سنہا مہرا ، سنٹرل پیس اینڈ ویلفیر کمیٹی کے جنرل سکریٹری حافظ مظفر حسین بندہ نوازی ، محمد معظم علی ، ششی کانت اگروال و دیگر موجود تھے ۔ ع