شہر کے بعض علاقوںمیں 26 نومبر کو سربراہی آب متاثر رہے گی

   

حیدرآباد۔/23 نومبر، ( سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے مطابق 26 نومبر کو شہر کے بعض علاقوں میں سربراہی آب متاثر رہے گی۔ 26 نومبر کی صبح 6 بجے سے 24 گھنٹے تک جن علاقوں میں سربراہی آب متاثر ہوگی ان میں بالا پور، میسرم، بارکس، الماس گوڑہ، لینن نگر، بڑنگ پیٹ، میر عالم، بھوجا گٹہ، بدویل اور شمس آباد شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ شیواجی چوک بالا پور میں پانی پائپ لائن میں خرابی کو درست کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ سڑک کی توسیع کے کام کے سلسلہ میں کھدائی کی جارہی ہے۔ لہذا 24 گھنٹے کیلئے سربراہی آب متاثر ہوگی۔ر