شہر کے بعض علاقوں میں کل سربراہی آب مسدود

   

عوام کو پانی کا ذخیرہ کرلینے کا مشورہ ، ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی کا بیان
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : شہر کے بعض علاقوں میں 8 جنوری بروز منگل سربراہی مسدود رہے گی ۔ حیدرآباد میٹرو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے بموجب کرشنا ندی سے پانی سربراہ کرنے والے پمپنگ اسٹیشن کی حدود میں بعض سب اسٹیشنس میں مرمتی کام انجام دہی کے پیش نظر 8 جنوری بروز منگل کی صبح 6 تا 9 جنوری کی صبح 6 بجے تک پانی کی سربراہی مسدود کی جارہی ہے ۔ کودنڈا پور ، ناسرلہ پلی اور کوڈان گنٹلہ پمپنگ اسٹیشنس میں ٹرانسکو کے مرمتی کاموں کے علاوہ پائپ لائنوں کے لیکیج کے مرمتی کام بھی اسی وقت انجام دئیے جائیں گے ۔ جس کی وجہ سے 8 جنوری بروز منگل صبح 6 بجے تا بروز چہارشنبہ کی صبح 6 بجے تک ریاست نگر ، سنتوش نگر ، ونائک نگر ، سعید آباد ، آسمان گڑھ ، چنچل گوڑہ ، یاقوت پورہ ، ملک پیٹ ، موسیٰ رام باغ ، نارائن گوڑہ ، بگگولا کنٹہ ، اڈک میٹ ، شیوم چلکل گوڑہ ، علی آباد ، میر عالم ، کشن باغ ، صاحب نگر ، بی این ریڈی نگر ، بالا پور ، بارکس ، میسرم ، بنڈلہ گوڑہ ، مائیلار دیوپلی ، شاستری پورم ، بدویل ، گولڈن ہائٹس ، سلیمان نگر ، حیدر گوڑہ ، اللہ بنڈہ ، گنڈم گوڑہ ، بوجہ گٹو ، آصف نگر ، حبشی گوڑہ ، ناچارم ، تارناکہ ، لالہ پیٹ ، بودھ نگر ، ماریڈ پلی ، میر پیٹ ، شیخ پیٹ ، مادھا پور ، گچی باولی ، پرشاسن نگر ، مولا علی ، یچ بی کالونی ، ملا پور ، بوڈ اوپل اور بیرپا گوڑہ علاقوں میں پانی کی سربراہی مسدود رہے گی ۔ بورڈ نے صارفین سے خواہش کی کہ وہ پانی کا ذخیرہ کرلیں ۔۔