حیدرآباد /12 نومبر ( پریس نوٹ ) شمالی ساحلی اڈیشہ اور ساحلی آندھراپردیش کے علاقہ میں ہوا کے کم دباؤ اور طوفانی گرداب کے نتیجہ میں حیدرآباد کے بعض مقامات پر ہلکی بوندا باندی ہوئی ۔ جبکہ مطلع ابرآلود رہا ۔ جمعہ کی دوپہر تک سکندرآباد کی مونڈا مارکٹ اور آس پاس کے علاقوں میں 2.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دنوں تک شہر کے بعض علاقوں میں مطلع عام طور پر ابرآلود رہے گا اور ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ مطلع ابرآلود ہونے کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے دن دو بجے تک شہر کا درجہ حرارت 26.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو آئندہ 19 اور 21 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔
