شہر کے بیشتر علاقوں میں آج سربراہی آب مسدود رہے گی

   

حیدرآباد۔ 16 فروری (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے گوداوری پانی کی سربراہی مرحلہ اول کے تحت کنڈاپاکا پمپنگ اسٹیشن میں مینٹیننس کے کاموں کے سلسلے میں بعض علاقوں میں 17 فروری کو پانی کی عدم سربراہی کا اعلان کیا ہے۔ واٹر ورکس حکام کے مطابق 17 فروری کی صبح 6 بجے سے 18 فروری کی صبح 6 بجے تک مینٹیننس کا کاموں کے سبب سربراہی متاثر ہوگی۔ جن علاقوں میں سربراہی مسدود رہے گی ان میں ایس آر نگر، صنعت نگر، بورہ بنڈہ، یرا گڑہ، بنجارا ہلز ، وینگل راؤ نگر، یلاریڈی گوڑہ، سوماجی گوڑہ، فتح نگر، کوکٹ پلی، وویکانندا نگر، بھاگیہ نگر، موسی پیٹ، موتی نگر، گائتری نگر، بابا نگر، حشمت پیٹ، جیڈی مٹلہ ، شاہ پور نگر، آدرش نگر، بھگت سنگھ نگر، الوال، وینکٹاپورم، ڈیفنس کالونی، چیتنیا پوری، چرلاپلی، کونڈا پور، حفیظ پیٹ، کوم پلی، گنڈالا پوچما پلی، نظام پیٹ، باچوپلی، پرگتی نگر، گنڈی میسما، بلارم، حکیم پکٹ، ایئرفورس، کنٹونمنٹ، گھن پور، شاہ میر پیٹ و دیگر علاقے شامل ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ بروقت پانی کا ذخیرہ کرلیں۔ 1