حیدرآباد۔27اکٹوبر(سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں درجہ حرارت میں روزانہ گراوٹ ریکارڈکی جانے لگی ہے اور اطراف کے علاقوں میں درجہ حرارت 16ڈگری تک پہنچ چکا ہے جس کے سبب رات کے وقت سردی کی لہر میں اضافہ ہورہا ہے۔ دونوں شہروں کے علاوہ ریاست تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بھی درجہ حرارت میں کمی ہو رہی ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں La Ninaکا کوئی اثر نہیں ہے جبکہ بحر اوقیانوس میں اس کا گہرا اثر دیکھا جانے لگا ہے اور ملک کی کئی ریاستوں میں اس کے سبب معمول سے زیادہ سردی کا امکان ہے۔ شہر حیدرآباد میں اس کا اثر نہیں ہوگا۔ تلنگانہ کے مختلف علاقوں بالخصوص پٹن چیرو‘ راجندر نگر‘ گچی باؤلی‘ ماریڈ پلی ‘ سرورنگر‘ کوہیر‘ سنگاریڈی ‘ کے علاوہ عادل آباد ‘ بھینسہ ‘ نرمل اور دیگر علاقوں میں بھی سردی کی لہر میں ابھی سے اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے۔ وقارآباد‘ چیوڑلہ ‘ تانڈور‘ معین آباد‘ شمس آباد ‘ شاد نگر اور محبوب نگر کے بعض علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں میں گذشتہ چند یوم سے گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے اور کہا جار ہاہے کہ ماہ ڈسمبر اور جنوری کے دوران سردی کی لہر عروج پر ہوگی اور سابق میں سردی کی شدت کے ریکارڈ س اس مرتبہ موسم سرما کے اواخر میں ٹوٹ سکتے ہیں۔ شہر میں صبح کے اوقات اور رات میں سردی محسوس کی جارہی ہے جبکہ دن میں گرمی محسوس کی جارہی ہے۔ ۔ م
