شہر کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ نومبر (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق آئندہ تین دنوں کے دوران شہر کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ اس دوران صبح کے اوقات میں کہربھی ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ الوال ، قطب اللہ پور اور مشیرآباد کو چھوڑ کر دیگر تمام علاقوں میں درجہ حرارت 14 ڈگری سیلسیس سے کم ہوگا۔ منگل کو درجہ حرارت 16.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔