شہر کے ذخائر آب خشک باعث تشویش 

,

   

حیدرآباد: موسم گرما اور سخت دھوپ کے باعث ریاست کے کئی ذخائر آب میں کمی واقع آئی ہے ۔ ریاست میں پہلے ہی کئی علاقہ آبی قلت کے مسائل سے دوچار ہیں ۔ شہر بعض علاقوں میں دو دن میں ایک بار آبی سربراہی عمل میں لائی جاتی ہے ۔ بعض علاقہ جہاں آبی سربراہی نہیں کی جاتی ہے وہاں کے مکین واٹر ٹینکر کرایہ دے کر حاصل کرلیتے ہیں ۔ ریاست کے بعض جگہیں بورویل سوکھ جانے کی شکایتیں بھی موصول ہورہی ہیں ۔

ان حالات کے پیش نظر حیدرآباد واٹر بورڈ پانی کی قلت کی وجہ سے پچھلے مہینہ روزانہ دوہزار واٹر ٹینکر کے آرڈر پر صرف پانچ سو ٹینکر روانہ کئے ہیں ۔ دونوں شہروں میں روزانہ 460ملین گیلن پانی کی ضرورت پڑتی ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 430ملین گیلن کرشنا او رگوداوری پروجیکٹس اور عثمان ساگر اور حمایت ساگر سے حاصل کیا جارہا ہے۔ او ر کرشنا او رگوداوری میں پانی میں کمی واقع آرہی ہے ۔ واٹر بورڈ کے عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ پانی کا استعمال احتیاط سے کیا کریں ۔ پانی ضائع ہونے سے بچائیں ۔