شہر کے معروف مینا جویلرس کے خلاف سی بی آئی کے مقدمات

   

بینک کو کروڑہا روپئے کی دھوکہ دہی کا الزام ۔ مالکین ملک سے فرار ہوچکے
حیدرآباد۔18 مارچ(سیاست نیوز) شہر کے معروف سونے چاندی تاجر مینا جویلرس کے خلاف سی بی آئی نے مزید تین مقدمات درج کرکے مالکین کی تلاش میں شدت پیدا کردی ہے ۔ کہا جا رہاہے کہ سی بی آئی عہدیدار واقف ہیں کہ بینکوں کو دھوکہ دینے کے بعد اومیش جیٹھوانی‘ ہیما جیٹھوانی‘ کرن اومیش جیٹھوانی ملک سے فرار ہوچکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ایس بی آئی کو 364 کروڑ کے قرض کا دھوکہ دینے کے بعد ملک سے فرار ذمہ داروں کے خلاف کاروائی میں تیزی لانے کا امکان ہے۔ مینا جویلرس کے خَاف سی بی آئی بنگلورو نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ ایس بی آئی ڈپٹی جنرل منیجر جی وی شاستری کی شکایت پر سی بی آئی نے مقدمہ درج کیا ہے۔ شکایت میں بتایا گیا ہے فارنسک آڈٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مینا جویلرس مالکین نے ایس بی آئی کو دھوکہ دیا ۔ کمپنی نے آڈٹ رپورٹ 2فروری 2021 کو داخل کرچکی تھی جس کا جائزہ لیا جا رہاتھا اور آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایس بی آئی کو دھوکہ دیا گیا ہے تو کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا جاچکا ہے۔