شہر کے کچھ علاقوںمیں آج سربراہی آب مسدود رہے گی

   

حیدرآباد 2 جون ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے جمعہ کو دوپہر 12 بجے سے رات 8 بجے تک پائپ لائین مرمت کے کاموں کی وجہ سے شہر کے کچھ علاقوں میں آبی سربراہی مسدود رہے گی ۔ کہا گیا ہے کہ لالہ پیٹ میں 450 ملی میٹر ڈایا میٹر کے وال کی مرمت اور تبدیلی کی جا رہی ہے ۔ اس کے نتیجہ میں بالاپور ‘ میسرم اور بارکس کے علاوہ میکلامنڈی و بھولکپور میں ‘ تارنکہ ‘ لالہ پیٹ ‘ بودھا نگر ‘ ماریڈ پلی ‘ کنٹرول روم ‘ ریلویز ایم ای ایس ‘ کنٹونمنٹ ‘ پرکاش نگر اور گوتم نگر کے علاوہ بی این ریڈی نگر ‘ ویشالی نگر ‘ ونستھلی پورم ‘ آٹو نگر ‘ ماروتی نگر ‘ ایلو گٹہ ‘ رامنتا پور ‘ اپل ‘ ناچارم ‘ حبشی گوڑہ ‘ چلکا نگر ‘ میر پیٹ ‘ لینن نگر اور بڈنگ پیٹ میں سربراہی آب مسدود رہے گی ۔عوام سے قبل از وقت انتظام کرلینے خواہش کی گئی ہے ۔