حیدرآباد۔/18 جنوری، ( سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے مرمتی کاموں کی وجہ سے شہر کے کچھ علاقوںمیں 24 گھنٹے سربراہی آب بند رہے گی۔ کرشنا ڈرنکنگ واٹر سپلائی فیس ۔1 میں جو میر عالم ، علی آباد اف ٹیک میں واقع 1200 ملی میٹر ڈیا ایم ایس گریوٹی مین پائپ لائن کے جنکشن کا کام کیا جارہا ہے۔ چندرائن گٹہ کے سنی گارڈن تا شعیب ہوٹل جنکشن پر باکس ڈرین کا کام کیا جارہا ہے۔ مرمتی کاموں کیلئے 20 جنوری کی صبح 6 بجے سے 21جنوری کی صبح 6 بجے تک پانی کی سربراہی بند رہے گی۔ مصری گنج، بہادر پورہ، کشن باغ، جہاں نما، مغلپورہ، دارالشفا ، سلطان شاہی ، پتھر گٹی، الجبیل کالونی، علی آباد، گولی پورہ، تالاب کٹہ، ریاست نگر میں نلوں سے پانی کی سربراہی نہیں ہوگی۔