شہزادہ فیصل بن فرحان اور برطانوی وزیر خارجہ کی غزہ پر گفتگو

   

ریاض: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور خصوصا غزہ کی پٹی اور اس کے گرد ونواح میں ہونے والی پیش رفت اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔