لندن : برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے ان سے سیکیورٹی کی سہولیات واپس لینے کے فیصلے کو چینج کیا ہے۔ ان کا موقف ہیکہ جب وہ واپس اپنے گھر واپس آتے ہیں تو چاہتے ہیں ان کی سیکیورٹی کی سہولیات انہیں فراہم رہیں۔ ہیری برطانیہ چھوڑ کر امریکہ میں منتقل ہو چکے ہیں۔ نیز وہ برطانیہ کے شاہی خاندان کی فعال رکنیت سے بھی دستبردار ہو چکے ہیں۔ہیری ڈیوک آف سسیکس کا عہدہ رکھنے والے شہزادہ ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں گھر واپسی کے موقع پر جزوی تحفظ ملا رہے تاکہ جارحانہ قسم کے میڈیا سے خود کو اور اپنے خاندان محفوظ رکھ سکیں۔شہزادہ ہیری نے اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ لندن ہائی کورٹ میں تین دنوں کیلئے سماعت کا شیڈول جاری کر رکھا ہے۔تاہم منگل کو ہونے والی عدالتی سماعت کے حوالے سے واضح نہیں ہیکہ وہ عدالت میں خود آئیں گے یا نہیں۔