شہزادی حند کی مداخلت ،ابوظہبی ایونٹ سے سدھیر خارج

,

   

ابوظہبی : حند بنت فیصل القاسمی، ممتاز القاسمی خاندان کی ایک امارتی شہزادی نے ایک سیمینار لائن اپ پر تنقید کی ہے جس میں ہندوستانی ٹیلی ویژن اینکر سدھیر چودھری شامل ہیں، انہیں جعلی خبریں، اسلامو فوبیا اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کا الزام ہے۔ انہوں نے سوال کیا ہے کہ کیا ہمیں یہاں ایک پلیٹ فارم پر اور عوام میں ایک غیر پیشہ ور صحافی کو مدعو کرنا چاہئے؟ کیا ایسے اقدامات سے ہمیں اپنی عزت و وقار کو مجروح کرنا چاہیے؟ ہندوستانی ٹیلی ویژن اینکر سدھیر چودھری کو اسلامو فوبیا اور نفرت انگیزقرار دیا ہے۔انہوں نے ہندوستانی صحافی کو دہشت گرد بھی کہہ دیا جس کے بعد منعقدین کو ہندوستانی صحافی کا نام پروگرام سے ہٹانا پڑا۔سدھیر چودھری پر جعلی خبریں بنانے اور پھیلانے، اسلامو فوبیا اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کا الزام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سدھیر چودھری کو اسپیکر پینل پر لانا ان اقدار کے خلاف ہے جن پر متحدہ عرب امارات کی تعمیر ہوئی ہے۔