نئی دہلی : دہلی کے لیفٹننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی سابق طالبہ رہنما شہلا رشید کی جانب سے فوج سے متعلق ٹوئٹ کرنے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی منظوری دیدی ہے۔ ستمبر 2019ء میں دہلی کے ایک وکیل الوک سریواستو کی شکایت کے بعد شہلارشید کی جانب سے متنازعہ ٹوئٹ کرنے کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شہلا پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے متنازعہ ٹوئٹ میں مسلح افواج پر کشمیر میں گھروں میں توڑپھوڑ اور خوف کا ماحول پیدا کرنے کا الزام لگایا تھا۔ فوج کیخلاف ٹوئٹس کے معاملے میں دہلی کے لیفٹننٹ گورنر نے شہلا رشید کیخلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دیدی ہے۔ قبل ازیں دہلی پولیس نے اس معاملہ میں اجازت مانگی تھی۔