ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل نے اذان کے احترام میں گانا روک دیا،شہناز گل اداکارہ کے ساتھ ساتھ بطور گلوکار بھی شہرت رکھتی ہیں، جبکہ ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ بگ باس 13 کے بعد ہوا۔مداح ہمیشہ ان کی سوشل میڈیا پوسٹس کا بیچینی سے انتظار بھی کرتے نظر آتے ہیں۔حال ہی میں شہناز گل ممبئی میں ایک ایوارڈ فنکشن کے موقع پر اسٹیج پر گانا گاتی نظر آئیں۔ گلوکارہ جب گانا گا رہی تھیں تو اس وقت اذان شروع ہو گئی، جس کے احترام میں انہوں نے گانا بند کردیا۔ سوشل میڈیا پر شہناز گل کے اس احسن عمل کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہو رہی ہے۔ مداحوں کی جانب سے شہناز کے اس رویے کو خوب سراہا جا رہا ہے، جہاں ایک صارف نے ان کے لیے تحریر کیا کہ ’یہ ایک اچھی روح کی پاکیزگی ہے جو دوسروں اور ان کے عقیدے کا خیال رکھتے ہیں۔ ایک ہی تو دل ہے، کتنی بار جیتیں گی آپ؟‘ایک اور صارف نے لکھا کہ ’جیسے ہی شہناز نے اذان سنی انہوں نے گانا روک دیا، کتنی پیاری لڑکی ہے ۔