شہناز گل کا ڈانس ، سوشل میڈیا پر نئی بحث

   

ممبئی ۔سدھارتھ شْکلا کی موت کے بعد شہنازگِل کی ڈانس کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جو سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کے ساتھ زیرِ بحث ہے۔شہناز گِل نے حال ہی میں اپنے منیجر کوشل جوشی کی منگنی میں دیگر دوستوں کے ساتھ رقص کیا۔شہناز گِل کی ڈانس کی ویڈیو پر مثبت اور منفی تبصروں کا انبار لگ گیا ہے۔کسی نے کہا کہ شہناز کو یوں خوش ہونے کا کوئی حق نہیں ہے جبکہ ان کے حق میں آواز بلند کرنے والے بھی اس معاملے میں پیش پیش رہے۔یاد رہے کہ رواں برس میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ بگ باس کے سیزن 13 میں پہلی بار ملاقات کرنے والی جوڑی شہنازگِل اور سدھارتھ شکلا نے گزشتہ سال دسمبر میں شادی کرلی ہے تاہم اْنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کو میڈیا سے چْھپا کررکھا ہے تاکہ دونوں اداکارکیریئر پر توجہ دے سکیں۔واضح رہے کہ شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 13 میں ہوئی تھی جہاں دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔سدھارتھ شکلا نے بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ شہناز گِل فائنل سے پہلے ہی بگ باس کے گھر سے نکل گئی تھیں۔ اداکار اور بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا رواں برس 21 ستمبر کو ہارٹ اٹیک کے باعث اچانک دنیا چھوڑگئے تھے۔اس کے بعد شہناز گل کی حالات بہت خراب تھی اور کئی دنوں تک میڈیا نے ان کی صحت کی خبروں کو سلسلہ وار شائع کیا تھا۔