شہید شاکر حسین کے ورثاء کو ہر ممکنہانصاف دلانے کا عزم : بی جے پی

   

پارٹی ضلع صدر جے بی پوڈول کی شہید وطن کے والد اور بچوں سے تعزیت ،راج ناتھ سنگھ اور کشن ریڈی سے نمائندگی کا تیقن

کاغذنگر ۔ کاغذنگر کے احمد رضا کالونی کے ساکن شہید فوجی شاکر حسین کے ورثاء کو پرسہ اور اظہار تعزیت کیلئے بی جے پی پارٹی قائدین نے مکان پہونچکر پرسہ دیا ۔ بی جے پی پارٹی تعلقہ انچارج ڈاکٹر کے سرینواس ، بی جے پی پارٹی ضلع صدر جے بی پوڈل موظف فوجی اور بی جے پی پارٹی نوجوان قائد روی سرینواس نے شاکر حسین کے مکان پہونچکر اظہار تعزیت کی ۔ بعد ازاں شہید فوجی شاکر حسین کے مکان میں مقامی اخباری نمائندوں سے بی جے پی ضلع صدر جے بی پوڈل سابق فوجی نے کہا کہ مجھ کو افسوس ہے کہ میں تاخیر سے پرسہ دینے کیلئے آیا ہوں ۔ میں مقامی سطح پر موجود نہ رہنے پر پرسہ دینے میں تاخیر ہوئی ہے ۔ لیکن بی جے پی کی جانب سے ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جان قربان کرنے والے فوجیوں کی طرح کاغذنگر کے شہید فوجی شاکر حسین کو بھی تلنگانہ حکومت کی جانب سے معاوضہ کی رقم اور سرکاری نوکری اور اراضی کی منظوری کرنے کا بی جے پی پارٹی کی جانب سے مطالبہ کرتے ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ میں بھی ایک سابقہ فوجی ہوں ۔ اس لئے فوجی کی حالت میں جانتا ہوں ۔ اس لئے بی جے پی پارٹی کی جانب سے مرکزی وزیر کشن ریڈی سے بھی تحریری طور پر نمائندگی کرتے ہوئے کاغذنگر کے شہید فوجی شاکر حسین کو امدادی رقم اور سرکاری نوکری کی منظوری کروانے کا شہید فوجی شاکر حسین کے ورثاء کو تیقن دیا ۔ اس کے علاوہ بی جے پی ضلع صدر جے بی پوڈل نے کہا کہ تمام بی جے پی پارٹی شہید فوجی شاکر حسین کے دکھ درد میں شامل ہیں ۔ اس سلسلہ میں سنٹرل منسٹر کشن ریڈی اور ملک کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے بھی بات کرکے کاغذنگر کے شہید کے ورثاء اور افراد خاندان کو جو بھی ریاستی اور مرکزی حکومت کی جانب سے حاصل ہونے والی امداد رقم اور امدادی سہولت ہیں تمام سہولتیں دلوانے کا دل و جان سے بی جے پی قائدین نے شاکر حسین کے بوڑھے والدین اور بیوہ کو بھروسہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں خود ایک فوجی ہوں اس لئے فوجی کی جو ذمہد اری ہوتی ہے یہ فوجی جانتا ہوں ۔ اس لئے بی جے پی پارٹی قائدین کے تعاون سے ریاستی حکومت سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ تلنگانہ کے دوسرے شہید فوجیوں کی طرح کاغذنگر کے شہید فوجی شاکر حسین کو بھی تلنگانہ حکومت امدادی سہولت فراہم کرنے کی گذارش کی گئی ۔