جے پور: راجستھان کے فوجیوں کی بہبود کے وزیر مملکت راجندر سنگھ گُڑھا نے بدھ کے روز اسمبلی میں کہا کہ ریاستی حکومت پچھلے تین سال میں ریاست کے شہید فوجیوں کے اہل خانہ کو زیر التوا امداد جلد فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ راجندر سنگھ وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالات کے جواب دے رہے تھے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ریاست کے شہید فوجیوں کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سے پہلے ، ایم ایل اے سندیپ شرما کے سوال کے تحریری جواب میں، فوجی بہبود کے وزیر مملکت نے کہا کہ پچھلے تین سال میں ریاست کے 34 فوجی دہشت گردی کے واقعات، حادثات اور دیگر آفات میں شہید ہوئے ہیں۔