ممبئی، 16 جولائی (یو این آئی) مقامی شیئربازار میں بدھ کے روزبھی اضافہ دیکھا گیا۔ دیہی معیشت میں مانگ میں بحالی کے اشاروں کے درمیان آٹو، ایف ایم سی جی، آئی ٹی اور پی ایس یو بینکنگ اسٹاکس میں خریداری کی بدولت گھریلو شیئر بازار لگاتار دوسرے دن اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ بی ایس ای سینسیکس 0.08 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 82,634.48 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 50 میں 0.06 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا اور یہ کاروبار کے اختتام پر 25,212.05 پوائنٹس پر بند ہوا۔