شیئر بازار نئی بلندی پر، سنسیکس 514اور نفٹی میں 158پوائنٹ کا اضافہ

   

ممبئی : دیسی سطح پر ایف ایم سی جی، آئی ٹی، کنزیومر ڈیوریبلس، ٹیک، بیسک میٹریلس اور ریئلٹی گروپ میں ہوئی خریداری کی بدولت گزشتہ دن کی گراوٹ سے نکلتے ہوئے آج شیئر بازار ہمہ وقت بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای کا تیس شیئروں والا انڈیکس سنسیکس 514.33پوائنٹ کی چھلانگ لگاکر اب تک کی ریکارڈ سطح 57852.54 پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 157.90پوائنٹ اچھل کر ہمہ وقت بلند ترین سطح پر 17234.15پر رہا۔ بڑی ، چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی زبردست خریداری ہوئی۔