شیخ احمد عبد اللہ الصباح کویت کے نئے وزیر اعظم مقرر

   

کویت سٹی: کویتی ایوان شاہی نے شیخ احمد عبد اللہ الاحمد الصباح کو نیا وزیر اعظم مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔کویتی میڈیا کے مطابق ایوان شاہی نے شیخ احمد عبد اللہ الاحمد الصباح کو کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری بھی تفویض کی ہے۔ امیر کویت نے سابق حکومت کا استعفیٰ منظور کیا تھا۔ واضح رہے کہ شیخ احمد عبد اللہ الاحمد الصباح 1952 میں پیدا ہوئے اور 1976 میں امریکی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہوئے۔ 1999 سے 2011 تک متعدد وزارتوں کا قلمدان سنبھالا جبکہ 2021 میں ولیعہد کے ایوان کے سربراہ مقرر ہوئے۔