مقبوضہ بیت المقدس ۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی حکومت کی انتقامی پالیسیوں اور زبردستی انخلا کے شکار الشیخ جراح محلے میں بڑی تعداد میں شہریوں نے اظہار یکجہتی کے طورپر جمعہ کی نماز ادا کی۔ خطبہ جمعہ کے دوران شیخ عکرمہ صبری نے اس بات پر زور دیا کہ ناانصافی کی بدترین صورتیں مسلمانوں کی زمینوں اور گھروں کی چوری اور ڈکیتی ہیں ، انہیں زبردستی ان سے بے دخل کرنا اور ان پر حملہ کرنا ہے اور یہ تماشہ فلسطین میں قابض اسرائیلی ریاست کی طرف سے جاری ہے۔الشیخ صبری نے کہا کہ الشیخ جراح ایک تاریخی محلہ اور مقدس سرزمین ہے،جو تمام مسلمانوں کی گردنوں پر امانت ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ الشیخ جراح کے لوگ القدس کا حصہ ہیں اور یروشلم ان کا حصہ ہے۔