شیخ حسینہ کو تشکیل حکومت کیلئے بنگلہ دیشی صدر کی دعوت

   

ڈھاکہ ۔ /3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شیخ حسینہ کو آج صدر بنگلہ دیش عبدالحمید نے اگلی حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی جس سے چند گھنٹے قبل ہی انہیں عوامی لیگ کی پارلیمنٹری پارٹی چیرپرسن منتخب کیا گیا ۔ 71 سالہ حسینہ لگاتار تیسری میعاد کیلئے حکومت تشکیل دینے والی ہیں ۔ وہ وزیراعظم کی حیثیت سے تاریخی چوتھی مرتبہ کامیاب ہوئی ہے اور ملک کی سب سے زیادہ مدت تک اقتدار سنبھالنے والی لیڈر بنی ہے ۔ صدر نے شیخ حسینہ کی ان سے ملاقات پر انہیں تشکیل حکومت کی دعوت دی ۔