شیخ حسینہ کی چار روزہ دورہ پر دہلی آمد

   

نئی دہلی3اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ چار روزہ دورہ پر جمعرات کو یہاں پہنچیں۔مسز حسینہ وزیر اعظم مودی کی دعوت پر یہاں آئی ہیں اور اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان متعددمعاہدوں پر دستخط ہونگے ۔دونوں وزرائے اعظم کے درمیان نیویارک میں 27 ستمبر کو بھی ملاقات ہوئی تھی۔ شیخ حسینہ ؟مودی سے دریائے تیستاکی پانی تقسیم معاہدے اور دیگر معاون دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے معاملے پر بات چیت کریں گی۔