شیخ حسینہ کے قافلے پر حملے کے الزام میں 4 ملزمین کو عمر قید

   

ڈھاکہ : بی این پی کے 48 قائدین اور کارکنوں کو بنگلہ دیش کے ستیکھرا میں 2002 میں اس وقت کی اپوزیشن لیڈر اور موجودہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کے قافلے پر حملے کے الزام میں مختلف مدت کی قید کی سزا سنائی گئی۔حبیب الاسلام حبیب سمیت چار افراد کو عمر قید اور 44 دیگر کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی۔
ستیکھرا اسپیشل ٹریبونل-3 کے جج وشواناتھ منڈل نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد منگل کو فیصلہ سنایا۔کیس کے بیان کے مطابق 30 اگست 2002 کو محترمہ حسینہ ایک مجاہدآزادی کی اہلیہ سے ملنے گئی تھیں۔ مجاہد آزادی کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور اسے ستکھیرا صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔محترمہ حسینہ مجاہد آزادی کی اہلیہ سے ملاقات کے بعد جاشور واپس لوٹ رہی تھیں۔ دریں اثناء ضلع کے کلاروہ ضلع میں ان کے قافلے پر حملہ ہوا۔محترمہ حسینہ اس حملے میں بال بال بچ گئیں لیکن عوامی لیگ کے تقریباً 12 رہنما اور کارکن اور کچھ صحافی زخمی ہوئے ۔ حملے کے دوران 15 سے 20 گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔