شیخ رشید، ممبر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھاریٹی سنگاریڈی نامزد

   

سنگاریڈی ۔ 29 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ نے سنگاریڈی کے جواں سال سینئر بی آر ایس پارٹی قائد شیخ رشید کو ممبر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھاریٹی ضلع سنگاریڈی نامزد کیا ہے۔ اس خصوص میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے جی او نمبر 39 مورخہ 25 ستمبر 2023 جاری کیا ۔ ضلع کلکٹر اس کمیٹی کے چیرمین ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر ٹرانسپوڑٹ ضلع سنگاریڈی کمیٹی کے ممبر سکریٹری ہیں۔ سہ رکنی کمیٹی میں کلکٹر اور ڈپٹی کمشنر ٹرانسپورٹ کے علاوہ شیخ رشید واحد ممبر ہیں اور اس کمیٹی کی میعاد دو سال ہے۔ شیخ رشید کو نامزدگی کے احکام چنتا پربھاکر چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ ہینڈلوم ڈیو لپمنٹ کارپوریشن نے حوالے کئے۔ شیخ رشید نے بی آر ایس پارٹی میں مختلف عہدوں پر کام کیا اور تحریک تلنگانہ میں بھی سرگرم حصہ لیا۔ جناب شیخ رشید کو نامزد عہد ملنے پر سماج کے مختلف گوشوں نے حکومت کے اس اقدام کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوے ان کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوے تہنیت پیش کی ہے۔ بی آر ایس پارٹی قائدین و کارکنان نے بھی شیخ رشید کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جناب شیخ رشید نے انھیں ممبر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھاریٹی ضلع سنگاریڈی نامزد کرنے پر چیف منسٹر کے سی آر’ ٹی ہریش راو وزیر فینانس و صحت اور چنتا پربھاکر چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ ہینڈلوم ڈیو لپمنٹ کارپوریشن و صدر بی آر ایس پارٹی ضلع سنگاریڈی سے اظہار تشکر کیا اور پارٹی کے استحکام اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کی کامیابی کے لیے بنیادی سطح پر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔