شیخ لیاقت حسین انچارج ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی و حج کمیٹی

   

حیدرآباد ۔ یکم ستمبر (سیاست نیوز) جناب شیخ لیاقت حسین جوائنٹ سیکریٹری ٹمریز کو انچارج ڈائرکٹر سیکریٹری اردو اکیڈیمی و انچارج ایگزیکیٹیو آفیسر حج کمیٹی کی زائد ذمہ داری تفویض کی گئی ہے ۔ سیکریٹری ٹمریز جناب ایم بی شفیع اللہ آئی ایف ایس کی رخصت کے دوران سیکریٹری ٹمریز کی اضافی ذمہ داری منیجنگ ڈائرکٹر اقلیتی مالیاتی کارپوریشن محترمہ کانتی ویزلی کو دی گئی جبکہ مابقی عہدوں پر جو ایم بی شفیع اللہ سنبھالے ہوئے ہیں ان کی شیخ لیاقت حسین کو ذمہ داری حوالہ کرنے احکام جاری کئے گئے ہیں ۔ سیکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے جی او آر ٹی نمبر 100 جاری کرکے 7 تا 20 ستمبر مذکورہ عہدوں پر جناب شیخ لیاقت حسین کو زائد ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایات دی ہیں۔