شیخ پیٹ اور اسمبلی کے روبرو سڑک حادثات، دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 5 فبروری (سیاست نیوز) شیخ پیٹ کے نوتعمیر شدہ فلائی اوور اور اسمبلی کے روبرو پیش آئے دو خوفناک سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 25 سالہ پریتم جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم تھا، سکندرآباد علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ کل رات یہ شخص شیخ پیٹ فلائی اوور سے گذر رہا تھا کہ ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر کے سبب برج سے نیچے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ مقام حادثہ پر دلخراش مناظر کو دیکھ کر شہریوں نے فوری پولیس کو اطلاع دی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران پریتم فوت ہوگیا۔ سیف آباد پولیس کے مطابق آج شام اسمبلی کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں مرلی کرشنا نامی شخص ہلاک ہوگیا جو محکمہ باغبانی کا ملازم بتایا گیا ہے۔ یہ شخص اس کی ایکٹیوا گاڑی پر گذر رہا تھا کہ آر ٹی سی بس کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔ سیف آباد پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع