شیخ پیٹ فلائی اوور کے 93 فیصد کام مکمل دسمبر میں عوام کو دستیاب

   

Ferty9 Clinic

2.8 کیلو میٹر 6 لائن پر مشتمل فلائی اوور کی تعمیر پر 333.55 کروڑ روپئے کے مصارف
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد میں ریتی باولی تا گچی باولی تک تعمیر کیا جانے والا 6 لائن پر مشتمل شیخ پیٹ فلائی اوور دسمبر تک تعمیر ہو کر عوام کو دستیاب ہوجائے گا ۔ 333.55 کروڑ روپئے کے مصارف سے تعمیر ہونے والا 2.8 کیلو میٹر کے فلائی اوور کی تعمیر جنگی خطوط پر جاری ہے ۔ 74 پلرس میں 72 پلرس کی تعمیرات مکمل ہوچکی ہیں ۔ 440 پی ایس سی گڈرس 144 کامپوسٹ گریڈرس 73 سلابس کی تعمیرات مکمل ہوچکی ہیں ۔ شیخ پیٹ فلائی اوور کے تعمیری کام 93 فیصد مکمل ہوگئے ہیں ۔ دسمبر تک تعمیری کام مکمل ہوجائیں گے ۔ اس فلائی اوور کی تعمیر سے گچی باولی ، مادھا پور ، فینانشیل ڈسٹرکٹ کے اطراف واکناف میں ٹرانسپورٹ کی سہولت بہتر ہوگی ۔ گریٹر حیدرآباد میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے جی ایچ ایم سی کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر گریٹر حیدرآباد میں سڑکوں ، فلائی اوورس ، بریجس ، انڈر پاسیس کی تعمیرات پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ شہر حیدرآباد کو عالمی شہر کے طرز پر ترقی دینے میں غیر معمولی رول ادا کررہے ہیں ۔ ریتی باولی تا گچی باولی تک ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے شیخ پیٹ ، فلم نگر جنکشن ، او یو کالونی ، وسپر ویالی جنکشن تک شیخ پیٹ فلائی اوور انٹر میڈیٹ رنگ روڈ تعمیر کیا جارہا ہے ۔۔ ن