شیرخوار بچے کا رونا، ایک باپ کا دل پگھلادیا

   

بیوی سے ازدواجی جھگڑا پر خود کو بم سے اُڑانے والا شخص بچ گیا
کڈالور 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے کہاکہ ٹاملناڈو کے ضلع کڈالور میں پولیس کی حاضر دماغی نے ایک شخص کی جان بچالی جو ایک ازدواجی تنازعہ پر برہم ہوکر خود کو دیسی ساختہ بم سے اُڑانے کی کوشش کررہا تھا۔ لیکن پولیس ملازم نے اس شخص کو خودکشی سے روکنے اس کے بچے کا استعمال کرتے ہوئے جذبات سے مغلوب کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق منی کندن نے اپنی بچھڑی ہوئی بیوی کو دوبارہ متحد ہونے کے لئے مجبور کرنے کی کوشش کے طور پر دھمکی دیتے ہوئے اپنے گلے میں دیسی ساختہ بموں کا ہار ڈال لیا تھا اور ارکان خاندان سے کہا تھا کہ بچھڑی ہوئی بیوی کے دوبارہ نہ ملنے کی صورت میں وہ حود کو ہلاک کرلے گا۔ اس دوران منی کندن نے اپنے جسم پر کیروسین بھی چھڑک لیا اور صورتحال مزید تشویشناک ہوگئی تھی کہ وہاں موجود ایک کانسٹبل نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے اس شخص کے دو سالہ بچے کو روتا ہوا چھوڑ دیا۔ اس بچہ کا رونا منی کندن کے جذبات کو مشتعل کردیا اور افس نے ارادہ بدل دیا۔ لیکن منی کندن نے چونکہ زہر بھی پی چکا تھا اُس کو بچانے کے لئے فوری دواخانہ منتقل کردیا گیا۔