شیروں پر 9اگست سے پانچ روزہ تصویری نمائش

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد6 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) وائلڈ اے پارٹ نامی تنظیم کی جانب سے شہر کے بنجارہ ہلز میں واقع ریلیف آرٹ گیلری میں شیروں پر 9 اگست سے پانچ روزہ تصویری نمائش منعقد کی جائیگی ۔اس کا افتتاح سکریٹری انفارمیشن ٹکنالوجی جئیش رنجن، انٹرنیشنل ایگ کمیشن کے نائب صدرنشین و سرینواسا فارمس کے ایم ڈی سریش چتوری،تلنگانہ فوٹوگرافیک سوسائٹی صدر اروند،حیدرآباد یاچٹ کلب کے بانی و صدر ایس شیخ کرن گے ۔نمائش جمعہ کی شام چھ بجے سے عوام کے لئے کھلی رہے گی۔