شیر لنگم پلی حلقہ میں کانگریس کی رکنیت سازی مہم عروج پر

   

صدر ضلع کانگریس رام موہن ریڈی نے کارکنوں کو تہنیت پیش کی
حیدرآباد۔3 ۔ فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی ڈیجیٹل رکنیت سازی مہم تیزی سے جاری ہے۔ شیر لنگم پلی حلقہ میں ابھی تک 7000 افراد کی رکنیت سازی مکمل کرلی گئی ۔ چندا نگر کے جے وی این گارڈن میں رکنیت سازی مہم کا انعقاد عمل میں آیا۔ صدر ضلع کانگریس وقار آباد رام موہن ریڈی جو پرگی کے سابق رکن اسمبلی ہیں، انہوں نے 100 سے زائد رکنیت سازی کرنے والے کارکنوں کو تہنیت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر پولنگ بوتھ میں کم از کم 100 ارکان کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ رام موہن ریڈی نے کہا کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے رکنیت سازی مہم میں توسیع کرنے کی اجازت دی ہے جس کے بعد صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے انچارج کوآرڈینیٹرس کو رکنیت سازی میں تیزی پیدا کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں 30 لاکھ رکنیت سازی کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رکنیت سازی کے ذریعہ کانگریس پارٹی کو بنیادی سطح پر مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ رام موہن ریڈی نے کارکنوں سے کہا کہ وہ بوتھ کی سطح پر رکنیت سازی میں مصروف ہوجائیں۔ آئندہ انتخابات میں کانگریس کی کامیابی کا انحصار رکنیت سازی پر رہے گا۔ صدر پردیش کانگریس نے بہتر رکنیت سازی کرنے والے اور محنت کرنے والوں کو پارٹی ٹکٹ دینے کا تیقن دیا ہے۔ اس پروگرام میں مقامی قائدین کومٹ ریڈی ونئے ریڈی ، وی جئے پال ، رگھونندن ، الیاس شریف اور دوسروں نے شرکت کی۔ انچارج رکنیت سازی مہم ونئے ریڈی نے ہر منڈل کی سطح پر رکنیت سازی کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی۔ ر