سرپور ٹاؤن۔ یکم؍دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ سرپور ٹاؤن کے دوباگوڈا کے علاقے میں کپاس کے کھیت میں کام کرنے والے شوہر بیوی کے جوڑے پر شیر نے حملہ کرتے ہوئے شوہر سریش کو بری طرح زخمی کر دیا۔ عورت نرم دل اور سخت مزاج بھی ہوتی ہے اور اگر چاہتی تو اپنوں کے لیے ساری دنیا سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہتی۔ یہ تو اپنا ہمسفر تھا۔ لیکن سریش کی بیوی سجاتا نے دلیری اور ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شور و پکار کے ساتھ پتھروں کے ذریعے شیر پر حملہ کرنے پر شیر نے سریش کو زخمی کر کے بھاگ گیا. خاتون کی دلیری کی وجہ سے اس کے شوہر کی جان بچ گئی۔ خاتون کی دلیرانہ ہمت کی وجہ سے سرپورٹاؤن کے علاوہ اطراف اکناف کے علاقوں میں خاتون کی دلیری ک چرچے عام ہو گئے اور عوام کی جانب سے خاتون کی ہمت کی داد دی جا رہی ہے۔ دریں اثناء سرپور ٹاون کے دوبا گوڈا گاؤں میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ضلع منچریال کے دوا خانے میں زیر علاج سریش نامی نوجوان کو ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر نیرج نے فارسٹ رینج آفیسر سرپورٹاون اقبال حسین کے ساتھ مل کر مزاج پرسی کرتے ہوئے حالات کے بارے میں واقفیت حاصل کرتے ہوئے صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا. اس کے علاوہ محکمہ جنگلات اور ریاستی حکومت کی جانب سے جو بھی امدادی رقم کی منظوری کے لیے کوشش کرنے کا بھروسہ دیا۔