شیر کی نقلی کھال کا فروخت کنندہ گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 8 فبروری (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے نقلی شیر کی کھال کو فروخت کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ 27 سالہ جیلانی، 26 سالہ سید غیاث، 18 سالہ امان ساکنان سنتوش نگر اور 23 سالہ شیخ جلیل ساکن یاقوت پورہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق جیلانی نے ایک ہفتہ قبل جمعرات بازار علاقہ سے ایک نقلی شیر کی کھال خریدی اور خواہشمند افراد کو فروخت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اس نقلی کھال کو اصلی بتایا۔ اسی دوران یہ لوگ گرفتار کرلئے گئے۔