شیر کے حملہ میں مہاراشٹرا کے جنگل میں ایک چرواہا ہلاک

   

چندرا پور ۔ 5 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 60 سالہ آدمی پر مہاراشٹرا کے چیچی ہلی کے جنگل میں شیر نے حملہ کر کے اسے ہلاک کردیا ۔ کاوڈا پیٹ گاؤں کا رہنے والا سنتوش وٹھل نے جو مویشی چرایا کرتا تھا، اس نے محسوس کیا کہ مویشیوں کے گلے میں بعض جانور کم ہیں۔ اس نے چیچی ہلی کے گھنے جنگلات میں انہیں تلاش کرنے کی ہمت کی اور شیر کا شکار ہوگیا ۔ بات ڈیویژنل فارسٹ آفیسر نے بتائی ۔ وٹھل کے پسماندگان کو فوری 50 ہزار روپیوں کی امداد دی گئی ۔ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا ۔ گزشتہ اتوار کو 55 سالہ چرواہے کو بھی شیونی جنگل میں ایک شیر نے ہلاک کردیا تھا ۔