شیشانی صدر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے جدہ پہنچ گئے

   

جدہ : شیشانی صدر رمضان قدیروف عمرہ کی سعادت حاصل کرنے جدہ پہنچ گئے ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ کے کمشنرشہزادہ بدر بن سلطان بن عبد العزیز نے ان کا استقبال کیا ہے۔شیشانی صدر کا استقبال کرنے والوں میں جدہ کے میئر صالح بن علی الترکی، مکہ مکرمہ پولیس کے سربراہ جنرل صالح الجابری اور ایوان شاہی کے نمائندے احمد عبد اللہ بن ظافر بھی شامل تھے۔