پاپولر میرٹھی
خیر سے !
آپ نے صورتِ احوال اگر پوچھی ہے
ہم بڑی موج میں ہیں آپ کو بتلاتے ہیں
ایسی برکت ہے کبھی گھر نہیں رہتا خالی
کچھ نہ ہو گھر میں تو مہمان چلے آتے ہیں
…………………………
یاور علی محورؔ
اُردو زباں …!!
اُردو معلوم ہے زباں میری
کتنی معصوم ہے زباں میری
جس کی ہے وہ نہیں ہے اپناتا
ایسی مظلوم ہے زباں میری
اک قدر داں نہیں کتابوں کا
ایسی محروم ہے زباں میری
بولی اس بول چال کی اب تو
آج معدوم ہے زباں میری
میرؔ و غالبؔ تڑپ رہے ہوں گے
اب جو مرحوم ہے زباں میری
ملک تقسیم کیا ہوا محورؔ
اب تو معصوم ہے زباں میری
…………………………
کیا مصروفیات ہیں …!؟
لڑکی : ڈیڈی میں جس لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہوں یہ وہ ہیں !
لڑکی کے والد لڑکے سے : کیا مصروفیات ہیں جناب آپ کی …!؟
لڑکا : میں ایک چھوٹی موٹی نوکری کرتا ہوں ، انکل …!!
انکل : کیا تنخواہ ہے آپ کی …!؟
لڑکا : تیس ہزار …!!
انکل : بس …! میں لڑکی کے جیب خرچ کیلئے ماہانہ پچیس ہزار دیتا ہوں … !
لڑکا : وہ ملا کے ہی تیس ہزار ہے انکل …!!
مسعود اَندولی
…………………………
اچھی طرح سوچ لو …!!
شوہر : ( جج سے ) جج صاحب میری بیوی ایک سال سے مجھ سے بات نہیں کررہی ہے، میں اس کو طلاق دینا چاہتا ہوں …!
جج : اچھی طرح سوچ لو ۔ ایسی بیوی قسمت والوں کو ہی ملتی ہے ۔
محمد عبدالرزاق ۔ آصف نگر
…………………………
پتہ نہیں …!!
٭ بیوی نے پیار سے کہا شائد میں نے پچھلے جنم میں کوئی اچھا کام کیا تھا اس لئے آپ جیسا شوہر ملا ۔
شوہر نے جواب دیا : پتہ نہیں میں نے پچھلے جنم میں کیا گناہ کیا تھا …!!
مظہر قادری ۔ حیدرآباد
…………………………
کوئی کام ہی کرلیں …!!
٭ خاتون نے کسٹمر کیئر پر کال کی اور کہا : ’’بھائی ! میرا انٹرنیٹ ٹھیک کام نہیں کررہا ہے میں کیا کروں …!؟
نمائندے نے کہا : ’’باجی جب تک انٹرنیٹ ٹھیک نہیں ہوتا گھر کا کوئی کام ہی کرلیں…!!‘‘
نجیب احمد نجیب ۔ حیدرآباد
…………………………
میرا بچہ …!
٭ ایک خاتون نے اپنی پڑوسن سے کہا کیا یہ گلی اتنی گندی ہے کہ بچے جب کھیل کر آتے ہیں تو کیچڑ اور مٹی سے لت پت ہوتے ہیں؟
پڑوسن نے کہا ’’ہاں بہن ابھی کل کی بات ہے مجھے پورے بیس بچوں کے منہ دھلانے پڑے تب کہیں جا کر پتا چلا ، ان میں سے میرا بچہ کون سا ہے…! ‘‘۔
ابن القمرین ۔ مکتھل
…………………………
گدھے کے پیچھے …!!
٭ بیوی نے جیسے ہی اپنے شوہر کو سڑک سے گذرتے ہوئے دیکھا تو غصہ کرتے ہوئے کہا : بیوقوف آدمی ! تمہیں شرم آنی چاہئے ایک گدھے کے پیچھے پیچھے چلتے ہوئے ، لوگ کیا سمجھیں گے تمہیں …!؟
شوہر نے کہا : بیگم میں راستے سے گذر رہا تھا ، گدھا میرے پیچھے پیچھے آرہا تھا ، میں سونچا ذرا رُک جاؤں تاکہ گدھا آگے بڑھ جائے ، اسی طرح گدھا مجھ سے ذرا آگے ہوگیا اور میں گدھے کے پیچھے پیچھے ہوگیا ، اس میں شرم کی کیا بات ہے۔
سالم جابری ۔ آرمور
…………………………