خیالؔ کانپوری
اچھے دن …!!
اچھے دن کے دیکھو حال
ایک سو چالیس میں ہے دال
چھوٹے تو تھے ہی کنگال
بڑے بڑے ہوئے بد حال
پیاز کی مت پوچھو چال
ستّر تک پہونچی فی الحال
دھنیا مرچے کی یہ اُچھال
اب تو چٹنی بھی جنجال
قرض سے اُدھڑی چمڑی کھال
کسان لگائے پھندا، جال
بجلی پانی ہر سو کال
اڈانی ، امبانی مالا مال
امریکہ، چین، دبئی، نیپال
ملکوں ملکوں گھومو لال
کالے دھن کی باتیں ٹال
سب پر چپ کا پردہ ڈال
ویا پم، راجے، للت گھوٹال
کھائے کمائے چوکڑی چنڈال
کون سنے گا یہ سب حال
لیڈر ہوئے گینڈے کی کھال
جنتا کا اب کسے خیالؔ
جیو بہادر نٹور لال
…………………………
اولاد ہے تو میری …!!
بچہ : ’’ماں میں کیسے پیدا ہوا ؟ ‘‘
ماں : ’’میں نے ایک ڈبے میں مٹھائی ڈال کر رکھ دی تھی ، کچھ دنوں بعد اس میں سے مجھے تم ملے ۔ ‘‘
بچے نے ٹھیک ویسا ہی کیا اور کچھ دن بعد جب اس نے جاکر دیکھا تو اس میں ایک کاکروچ تھا ۔ بچہ غصہ سے بولا : ’’دل تو کرتا ہے تجھے ابھی چپل سے ماردوں ، پر کیا کروں ’اولاد ہے تو میری …!!‘۔
نامعلوم حیدرآبادی
…………………………
سُنو جی …!!
بیوی : سُنو جی ! آپ کبھی پاگل خانہ گئے تھے…!؟
شوہر : ہاں ! پوری بارات لے کر گیا تھا …!!
مظہر قادری ۔ حیدرآباد
…………………………
کون سے انسٹیٹیوٹ سے …!؟
٭ ایک صاحب کی اپنے دوست سے ریٹائرمنٹ کے کچھ عرصہ بعد ملاقات ہوئی۔
پوچھا: ’’کیا کام کررہے ہو آج کل؟‘‘
بولے: ’’ لاء کر رہا ہوں…‘‘
پوچھا: ’’کون سے انسٹیٹیوٹ سے…؟‘‘
بولے: ’’لوکل مارکیٹ سے…!‘‘
وہ صاحب نے حیران ہو کر پوچھا: ’’لوکل مارکیٹ سے کون سا لاء ہوتا ہے … ؟‘‘
بولے: بس یہی کہ دہی لا، سبزی لا، انڈے لا، چکن لا… وہ لا… یہ لا…‘‘
محمد امتیاز علی نصرت ۔ پداپلی
…………………………
سمجھا…!!
٭ ایک لڑکے نے کمپیوٹر انجینئر فیلڈ کی لڑکی کو چھیڑ دیا تو اس کا غصہ کچھ اس طرح نکلا…!!!’’پین ڈرائیور کے ڈھکن ، ایکسل کی کرپٹ فائیل …!، ایک کلک ماروں گی تو زمین سے ڈیلیٹ ہوکر قبرستان میں انسٹال ہوجائے گا گا … سمجھا …!!
سید شمس الدین مغربی ۔ ریڈہلز
…………………………
انٹرٹینمنٹ …!!
٭ کچھ دوست آپس میں گپ شپ کرتے بیٹھے تھے کہ ایک دوست دوسرے سے کہنے لگا : ’’ارے یار ! میں تجھے کچھ دنوں سے دیکھ رہا ہوں کہ تو اُداس اُداس رہتا ہے ، آخر کیا بات ہے؟
دوسرا دوست جواب دینے لگا : ’’کیا بتاؤں یار بیوی میکے گئی ہوئی ہے گھر میں کوئی Entertainment ہی نہیں ہورہا ہے ۔
محمد امجد ۔ وارث گوڑہ ، سکندرآباد
…………………………
کس نے کہا …!!
بیگم و بیگم : گردے خراب ہوگئے …!
بیوی (پریشان ہوتے ہوئے رونے لگی ) : ہائے اﷲ ! کس ڈاکٹر نے کہا تم سے کے تمہارے گردے خراب ہوگئے …!؟
شوہر : ارے دیوانی عورت مِرے گردے نہیں فریج میں رکھے ہوئے گردے خراب ہوگئے ، کیونکہ کل رات سے فریج بند تھی !
سالم جابری ۔ آرمور
…………………………