فرید سحرؔ
بلی کا خواب …!!
خوشیوں کا اس کی کوئی ٹھکانہ نہیں ہوگا
شوہر بنے غلام جو بیوی کے خواب میں
نیند اُس کو کیسے آئے گی تم ہی کہو سحرؔ
چھچھڑے ہی چھچھڑے آئیں جو بلی کے خواب میں
…………………………
نجیب احمد نجیب
پٹوانے کا نئیں …!!
کبھی حد سے گذر جانے کا نئیں
بڑوں کی ناک کٹوانے کا نئیں
بھرم مٹھی کو ہو قائم ہمیشہ
کہیں بھی ہاتھ پھیلانے کا نئیں
کسی مسکین بچی سے نکاح کر
رقم جوڑے کی ہتھیانے کا نئیں
مجلس میں رنگیلے شاہ بن کر
زنانے میں یوں گُھس جانے کا نئیں
جو رہنا تو فقط آپے میں رہنا
کبھی باہر نکل جانے کا نئیں
محبت میں بچارا چھیڑتا ہے
اِسے غنڈوں سے پٹوانے کا نئیں
…………………………
دن رات !
ماں (بچے کو ڈانٹتے ہوئے ) : تمہارے امتحان نزدیک ہے اور تم دن رات سوتے رہتے ہو ؟
بیٹا : امی جان ! ماسٹر صاحب نے کہا تھا امتحان نزدیک ہیں ’’دن رات ‘‘ ایک کردینا !
ابن القمرین ۔ مکتھل
…………………………
دنیا کی سیر …!!
٭ ایک دوست نے دوسرے دوست سے کہا : ’’یار میں نے دنیا کی سیر کر آئی وہ بھی ایک دن میں …!!‘‘
دوسرے نے پوچھا : ’’وہ کیسے …!؟‘‘
پہلے والے نے کہا : ’’میرے استاد نے مجھے گلوب میں ساری دنیا میں موجود ہر ملک کو بتایا اور مختلف سمندروں کو بھی …!!‘‘۔
محمد عبدالباری ۔ ملک پیٹ
…………………………
خوش نصیب …!!
شوہر (بیگم سے ) : بیگم ! میں کتنا خوش نصیب ہوں اس عمر میں بھی تم میرا کتنا خیال رکھتی ہو اور مجھ سے کتنی محبت کرتی ہو ۔
بیوی نے خوش ہوتے ہوئے کہا کیا تم سچ کہہ رہے ہو …!؟
شوہر : ہاں ! ہاں ! آپ مجھے روز صبح صبح بستر سے کتنے پیار و محبت سے اُٹھاتی ہو اور میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے سیدھا کچن میں لے جاتی ہو اور پیار سے کہتی ہو یہ گرم پانی ہے تم یہ سارے جھوٹے برتن دھوکر رکھ دو ۔ میں آپ کے لئے گرما گرم چائے اور سموسے بناکر لارہی ہوں …!!
سالم جابری ۔ آرمور
…………………………
رونے کی وجہ …!
ماں (بیٹی سے ) : اتنا کیوں رو رہی ہو بیٹی ! سسرال میں سب ٹھیک تو ہے نا …!؟
بیٹی : امی ، میرے سسرال میں وائی فائی نہیں ہے …!!
اختر عبدالجلیل نازؔ ۔ محبوب نگر
…………………………
اوور ٹائم …!!
٭ ایک آدمی مچھر سے : ’’آج تم دن میں کیوں کاٹ رہے ہو ‘‘۔
مچھر : میرے باپ اور ماں بیمار ہیں اور میری بہن کی شادی ہے اور لڑکے والوں نے جہیز میں ایک لیٹر خون مانگا ہے اس لئے میں اوور ٹائم کررہا ہوں …!!
سید شمس الدین مغربی ۔ ریڈہلز
…………………………
کیامذاق ہے …!!
ڈاکٹر (مریض سے ) : تمہارے گُردے فیل ہوچکے ہیں …!
مریض (ہنستے ہوئے ) : ’’کیا مذاق کررہے ہیں آپ ، میرے گردے تو کبھی اسکول گئے ہی نہیں …!!
سید شاہ خلیل اللہ حسینی ۔ جامع مسجد چول پلی
…………………………
ویٹ پلیز
٭ ایک صاحب ہوائی جہاز میں سوار ہونے کیلئے جارہے تھے ۔ جب انھوں نے سیڑھیوں پر قدم رکھا تو ایر ہوسٹس نے رُکنے کیلئے ’’ویٹ پلیز‘‘ کہا:
انھوں نے برجستہ جواب دیا ’’85 kg ‘‘۔
سید حسین سینیئر جرنلسٹ۔ دیورکنڈہ
……………………………