شیطان سے بدتر باپ نے اپنی ہی بیٹی کی عصمت ریزی کی

   

ایٹاہ (یوپی)اترپردیش کے ایٹاہ میں پیش آئے ایک شرمناک واقعہ میں ایک شیطان صفت شخص نے اپنی 16 سالہ بیٹی کی عصمت ریزی کی۔ پولیس ذرائع کے بموجب یہ واقعہ لڑکی کی ننہیال میں اُس وقت پیش آیا جب اُس کا باپ اُس کی بیمار نانی کح مزاج پرسی کے لئے گیا تھا۔ اے ایس پی سنجے کمار نے بتایا کہ نانی کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی نے ننہیال سے واپس آنے کے بعد اپنی ماں کو سارا واقعہ سنایا۔ جس کے بعد پولیس نے خاطی کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کی طبی جانچ کرائی۔ بتایا جاتا ہے کہ باپ عادی شرابی ہے۔